ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / بینکوں میں کتنی جعلی کرنسی جمع ہوئی، اس کا کوئی ریکارڈ نہیں ہے:آربی آئی

بینکوں میں کتنی جعلی کرنسی جمع ہوئی، اس کا کوئی ریکارڈ نہیں ہے:آربی آئی

Tue, 24 Jan 2017 21:53:02    S.O. News Service

نئی دہلی،24/جنوری (ایس او نیوز/دآئی این ایس انڈیا) ریزرو بینک آف انڈیا نے کہا ہے کہ بینکوں میں جمع کئے گئے 500اور 1000روپے کو چلن سے واپس لئے گئے نوٹوں میں جعلی کرنسی ہونے کا کوئی ریکارڈ نہیں ہے۔ریزرو بینک نے ممبئی کے آر ٹی آئی کارکن انیل گلگلی کی طرف سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں یہ معلومات دی ہے۔گلگلی نے جاننا چاہا تھا کہ 10/دسمبر 2016تک بینکوں میں 500 - 1000روپے کے چلن سے باہر کئے گئے کتنے جعلی نوٹ جمع ہوئے ہیں۔اس کے جواب میں ریزرو بینک نے کہا کہ اس کے پاس ایسی کوئی معلومات نہیں ہے۔اس سے پہلے ریزرو بینک نے نوٹ بند ی سے پہلے بینک اور حکومت کے درمیان ہوئی بات چیت کے بارے میں معلومات دینے سے انکار کردیا تھا۔وزیر اعظم نریندر مودی نے 8 /نومبر کو نوٹ بند ی کا اعلان کیا تھا۔یہاں تک کہ وزیر اعظم کے دفتر نے بھی نوٹ بند ی سے پہلے چیف اقتصادی مشیر اور وزارت خزانہ کے ساتھ بات چیت کے بارے میں معلومات دینے سے انکار کر دیا تھا۔


Share: